13 اگست ، 2016
چینی وزیر خارجہ نے نئی دہلی میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چینی وزیر خارجہ وینگ ای تین روزہ دورے پر بھارت میں موجود ہیں، اس ملاقات میں بھارتی نیشنل سیکیورٹی مشیر اجیت دوول اور خارجہ سیکریٹری ایس جے شنکر بھی موجود تھے۔
دوسری جانب چینی وزیر خارجہ نے اپنی بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے بھی ملاقات کی جس میں علاقائی اور دو طرفہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔