14 اگست ، 2016
پاک وطن اور جیونیوز کی سالگرہ ایک ساتھ ہے ’جیونیوز کی 14ویں سالگرہ کو، ٹیم جیو نے دھوم دھام سے منایا ۔
یومِ آزادی پر جیو نیوز میں دُہرا جشن منایا گیا،کیونکہ اس دن پر جیو نیوز خیر سے 14 برس کا ہوگیا ہے، سب سے بے باک، سب سے کھری، سب سے معتبر اور سب سے بڑی آواز جس کی راہ میں چٹانوں جیسی بڑی بڑی رُکاوٹیں بھی آئیں مگر ٹیم جیو کا حوصلہ بھی پہاڑ نکلا کارکنوں نے سفر کی مشکل شرط پوری کی اور راستے آسان ہوتے گئے۔
جیو نیوز کی 14ہویں سالگرہ کی مرکزی تقریب کراچی میںسجی،اس تقریب کا آغاز لہو گرمانے والے قومی ترانے سے ہوا،ہمیشہ کی طرح جیو کا ساتھ دینے والے مسٹر ج نے بھی اپنا جوش دیکھایا اور سب کی توجہ سمیٹی۔
اسلام آباد ،پشاور،لاہور، کوئٹہ، ملتان میں بھی بیک وقت جیو کے ممبران جمع ہوئے اور 14ہویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔اس موقع پر جیو نیوز سے وابستہ ہر کارکن کا عزم یہی تھا کہ عوامی اعتبار اور پیشہ ورانہ کامیابیوں کا یہ سفر مستقبل میں بھی اسی جذبے سے جاری رہے گا-