پاکستان
14 اگست ، 2016

جشن آزادی ہم کشمیر کی آزادی کے نام کرتے ہیں،عبد الباسط

جشن آزادی ہم کشمیر کی آزادی کے نام کرتے ہیں،عبد الباسط

 


بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبد الباسط نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت سے تعلقات بہتر بنانے کی ہمیشہ کوششیں کی ہیں ۔


ہائی کمشنر عبد الباسط نے پاکستان کے یوم آزادی پر پاکستانی ہائی کمیشن میں تقریب میں شرکت کی ۔انہوں نے پاکستان کا سر سبز ہلالی پرچم لہرایا ۔قومی ترانہ بھی پڑھا گیا ۔تقریب سے پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط نے خطاب کیا ۔


انہوں نے کہا پاکستان نے بھارت سے تعلقات بہتر بنانے کی ہمیشہ کوششیں کی ہیں ۔اس سال کا جشن آزادی ہم کشمیر کی آزادی کے نام کرتے ہیں۔

مزید خبریں :