14 اگست ، 2016
پاکستان کے یوم آزادی پر بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کا پاک فوج نے موثر جواب دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوجیوں نے راو لاکوٹ کے قریب نیزہ پیر سیکٹر میں سویلین آبادی پر لائن آف کنٹرول کے خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی۔
بھارت کی جانب سے مارٹر اور آرٹلری سمیت بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، فائرنگ کا یہ سلسلہ رات دو بجے سے صبح ساڑھے آٹھ بجے تک جاری رہا، پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔