پاکستان
14 اگست ، 2016

مضبوط پاکستان ہی کشمیریوں کو ظلم سے بچاسکتا ہے،شہباز شریف

مضبوط پاکستان ہی کشمیریوں کو ظلم سے بچاسکتا ہے،شہباز شریف

پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کاکہناہےکہ قائداعظم کی قیادت میں پوری قوم متحدتھی،آج ہر کسی نےڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنا رکھی ہے،4مارشل لاؤں نے ملک کو برباد کرکےرکھ دیا،پاکستان مضبوط ہوتاتوبھارت کشمیریوں پر ظلم نہ ڈھاتا۔


بادشاہی مسجد کےسامنےحضوری باغ میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی،وزیراعلیٰ شہباز شریف نےپرچم کشائی کی ،ننھے بچوں کےقومی ترانوں نے لہو کو گرما دیا۔وزیراعلیٰ شہباز شریف نے زوردار تقریر کی ،کہنےلگے،قوم تقسیم درتقسیم ہو چکی ،یہ قائداوراقبال کاپاکستان نہیںلیکن ناامیدی کی بھی گنجائش نہیں،سفارش،پیسہ، دھونس، اوردھاندلی ختم کرنا ہو گی۔


وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ 4مارشل لاؤں نے ملک کو برباد کرکےرکھ دیا،دہشت گردی کے تانےبانے80ءکی دہائی میں اسلام کا نام لےکر کیمونزم کےخلاف استعمال کئےجانےسےملتے ہیں۔


شہبازشریف نےکہاکہ آج احتساب کی بات وہ کرتے ہیں،جوخود سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے ہیں یا جن کےدائیں بائیں کرپشن میں لتھڑے لوگ کھڑے ہیں۔


وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ پاکستان کی ایٹمی قوت میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو پاؤں تلے کچلنے کی صلاحیت رکھتی ہے،پاکستان مضبوط ہوتا تو ہندوستان کی مجال نہیں تھی کہ کشمیریوں پر ظلم ڈھاتا۔

مزید خبریں :