پاکستان
14 اگست ، 2016

محکمہ ڈاک نےعبد الستار ایدھی کایادگاری ٹکٹ جاری کردیا

محکمہ ڈاک نےعبد الستار ایدھی کایادگاری ٹکٹ جاری کردیا


 


محکمہ ڈاک نے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کایادگاری ٹکٹ جاری کردیا ۔ بلقیس ایدھی اپنے مرحوم شوہر کو یاد کرکے روپڑیں کہا کہ ایدھی صاحب صبح مزار قائد جاکر فاتحہ خوانی کرتے تھے۔فیصل ایدھی کہتےہیں انسانیت کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔


ملک کے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کے یادگاری ڈاک ٹکٹ کے اجراء کی تقریب کراچی میں ہوئی ۔ایدھی ہوم میں بلقیس ایدھی نے یادگاری ڈاک ٹکٹ کی رونمائی کی۔پوسٹ ماسٹر جنرل رانا اخلاق،فیصل ایدھی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔


پوسٹ ماسٹر جنرل نے کہا کہ ڈاک ٹکٹس کی فروخت سے حاصل آمدن کا ایک فیصد ایدھی فاونڈیشن کو دیا جائےگاجبکہ پاکستان پوسٹ کا 50،100روپے والے ڈاک ٹکٹ بھی جاری کرے گا۔اس موقع پر بلقیس ایدھی عبدل ستار ایدھی کو یاد کرکے روپڑیںکہا کہ آج ایک بار پھر ایدھی صاحب شدت سے یادآئے ہیں ۔

مزید خبریں :