15 جون ، 2012
لاہور… بحریہ ٹاوٴن کے سابق سربراہ ملک ریاض کی طرف سے صحافیوں اورٹی وی اینکرپرسن کورشوت دینے کے الزامات کی عدالتی تحقیقات کیلئے لاہور ہائی کورٹ کے روبرو درخواست دائرکردی گئی۔ الیکٹرانک میڈیا رپورٹرزایسوسی ایشن کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ ملک ریاض نے عدلیہ کیخلاف سازش تیارکی ،ساتھ ہی میڈیا کیخلاف بھی سازش تیار کی گئی کیونکہ آزاد عدلیہ اورآزاد میڈیا حکمرانوں اوردوسرے اداروں کی کرپشن کوبے نقاب کررہاہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت اعلی اختیاراتی جوڈیشل کمیشن قائم کرے جوملک ریاض کی طرف سے صحافیوں اوراینکر پرسن کودی جانیوالی بھاری رقوم کی تحقیقات کرکے سچ کوسامنے لائے اور ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔