پاکستان
15 جون ، 2012

بجلی کا شارٹ فال6600میگاواٹ سے بڑھ گیا

بجلی کا شارٹ فال6600میگاواٹ سے بڑھ گیا

لاہور… گرمی کی شدت جاری رہنے کے ساتھ ہی بجلی کی یومیہ پیداوار کم ہوگئی ہے جس بجلی کا یومیہ شارٹ فال بڑھ کر 66 سو میگاواٹ سے بھی تجاوز کرگیا ہے ۔ وزرات پانی وبجلی کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 17 ہزار 896 میگاواٹ جبکہ فراہمی کم ہوکر 10 ہزار 421 میگاواٹ ہوگئی ہے۔ا س کی وجہ سے یومیہ شارٹ فال 6 ہزار 675 میگاواٹ ہو گیا ہے۔ پن بجلی سے 4206میگاواٹ ، سرکاری تھرمل سے 1330 جبکہ آئی پی پیز سے 4885 میگاواٹ بجلی پیداکی جارہی ہے۔قومی گرڈ سے کراچی کو 670 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :