پاکستان
17 اگست ، 2016

ہیروئن اسمگلنگ کا الزام ،ایک اور پی آئی اے اہلکار گرفتار

ہیروئن اسمگلنگ کا الزام ،ایک اور پی آئی اے اہلکار گرفتار

 

 

لاہور میں طیارے کے ٹوائلٹ سے ہیروئن کی برآمدگی کے کیس میں پی آئی اے کا ایک اور اہل کار گرفتار کرلیا گیا۔

دو ہفتے پہلے لاہور ایئرپورٹ پر یورپ جانے والے طیارے کے ٹوائلٹ سے 6 کروڑ روپے مالیت کی 6 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔

اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس میں ملزم اقبال گٰھرکی کو گرفتار کیا گیا ہے جو پی آئی اے میں سیکیورٹی سپر وائزر ہے۔

ملزم اقبال کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا گیا ہے، اس سے پہلے پی آئی اے کیٹرنگ رکن حفیظ کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :