پاکستان
18 اگست ، 2016

رکشا بندھن،ہندوبرادری تہوار جوش و جذبے سےمنارہی ہے

رکشا بندھن،ہندوبرادری تہوار جوش و جذبے سےمنارہی ہے

دنیابھرکی طرح جیکب آباد میں بھی ہندوبرادری اپنا مذہبی تہوار’ رکشا بندھن ‘جوش و جذبے سےمنارہی ہے،اس تہوار میں ایک بہن اپنےبھائی کی لمبی عمر کےلئے ہاتھ پر راکھی باندھتی ہے۔

ہندو عقیدے کے مطابق رکشا بندھن تہوار ہے بہن اور بھائی کے مقدس رشتے میں مزید محبتوں کے رنگ بھرنے کا ، اس تہوار میں ایک بہن اپنے بھائی کی لمبی عمر اوراُسکی خوشحال زندگی کے دعاکرتی ہے، جبکہ اُس کا بھائی اپنی کلائی پر راکھی بندھواکر اپنی بہن کی حفاظت کا عہد کرتا ہے۔

جیکب آباد کی ہندو برادری بھی رکشہ بندھن کا تہوار بڑی دھوم دھام سے مناتے ہیں ،ہندو برادری کا ماننا ہےکہ راکھی کا بندھن بہن بھائی کے درمیان رشتے کو مزید مضبوط بناتا ہے،اسی لیے تو رکشہ بندھن کا تہوار قریب آتے ہی بازاروں میں رنگ برنگی اور خوبصورت راکھیوں سے دکانیں سج جاتی ہیں۔

 

مزید خبریں :