پاکستان
19 اگست ، 2016

پشاور میں ہندوؤں کا مذہبی تہوار رکشا بندھن منایا گیا

پشاور میں ہندوؤں کا مذہبی تہوار رکشا بندھن منایا گیا

 

 پشاور میں ہندوؤں کا مذہبی تہوار رکشا بندھن منا یا گیا، اس تہوار میں بہنوں نے بھائیوں کو راکھیاں باندھیں تو بھائیوں نے تحفے دیے۔

رکشا بندھن ہندومذہب کا ایک ایسا تہوار ہے، جس میں بہنیں بھائیوں کی کلائی پر دھاگا باندھ کر اظہار محبت کرتی ہیں،جسے راکھی کہا جاتا ہے، ماہ اگست میں منائے جانے والے اس تہوار کی جڑیں ہندو دھرم کے مطابق ہزاروں سال پرانی ہیں۔

پشاور میں ہندوؤں کا یہ مذہبی تہوار کالی باڑی مندر میں مذہبی جوش وجذبے سے منایا گیا۔

رکشا بندھن کے تہوار پر جہاں مذہبی رسومات ادا کی گئیں وہیں ملک وقوم کی ترقی کے لئے دعائیں بھی مانگی گئیں۔ اس موقع پر بہنوں نے اپنے بھائیوں کے کلائیوں پر راکھی باندھ کر ان کی درازی عمر کے لئے دعا ئیں کیں تو بھائیوں نے اپنی بہنوں کی حفاظت کا وعدہ کیا۔

ہندو برادری کا کہنا ہے کہ اگست کے مہینے میں پاکستان کو آزادی ملی، اسی ماہ رکشا بندھن کا تہوار منانے سے ان کی خوشی دوبالا ہوجاتی ہے ۔

مزید خبریں :