19 اگست ، 2016
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین کی ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ توقع ہے مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں پرتشددروکنے کیلئےکوششیں کی جائیں گی۔
وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے کشمیر میں مظالم پر نوٹس لینے کے لیے لکھے گئے خط کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے جواب دیا ہے۔
بان کی مون نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کشمیر کےمسئلےکو مذاکرات کے ذریعے حل کریں،اقوام متحدہ اس سلسلے میں خدمات فراہم کرنے کو تیار ہے۔
انہوںنے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیےبھی پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں،پاکستان اوربھارت کے درمیان کشمیرسمیت مسائل مذاکرات سے ہی حل ہوسکتے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نےمزید کہا کہ علاقائی امن کے لئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں،مسئلہ کشمیر کا پر امن حل علاقائی امن اور سلامتی کے لئے ناگزیر ہے۔