19 اگست ، 2016
کراچی کے علاقے لیاری کے علاقے نیا آباد میں دکانداروں نےلوٹ مار اوربھتہ خوری کے خلاف احتجاجاً دکانیں بند کردیں۔
بھتا خوری اور لوٹ مار کے واقعات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تاجروں اور دکانداروں نے بھتا خوروں سے تحفظ کا مطالبہ کیا۔
دکانداروں کے مطابق گزشتہ روز مارکیٹ کے ایک دکاندار کو بھتا نہ دینے پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔