19 اگست ، 2016
پولیس نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے3سالہ بچی کے اغوا کی مبینہ کوشش ناکام بنادی، اغوا میں مبینہ طور پر ملوث ملزم پکڑاگیا۔
پولیس کے مطابق ملزم3سالہ بچی سونیاکو گلشن اقبال بلاک5سے اغوا کرنے کی کوشش کررہاتھا،جب ملزم بچی کولےکربھاگاتووالدہ نےشورمچادیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا ،جسے بعد میں تھانے منتقل کردیا گیا،ملزم کی شناخت ہارون کےنام سےہوئی ہے۔
پولیس نے بچی کےوالدکی مدعیت میں ملزم کےخلاف اغواکامقدمہ درج کرلیا ہے۔تاہم ملزم نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا کہ وہ سرجانی ٹاؤن سے چوری کرنے آیا تھا لوگوں نے اغوا کار بنادیا۔