پاکستان
19 اگست ، 2016

وزیراعظم کے مہنگے بیرونی دوروں کا کوئی فائدہ نہیں، عمران خان

وزیراعظم کے مہنگے بیرونی دوروں کا کوئی فائدہ نہیں، عمران خان

 

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ایک بلین ڈالر سے کم رہ گئی، وزیراعظم کے مہنگے بیرونی دوروں کا کیا فائدہ ہو رہا ہے۔

سوشل میڈیا پرپیغام میں عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم کے بچوں کی بیرون ملک سرمایہ کاری سے غیرملکی سرمایہ کاروں کو منفی تاثر ملتا ہے، حکمرانوں کے بچوں کی باہر سرمایہ کاری سے لگتا ہے کہ ان کی ترجیح پاکستان کی ترقی نہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے بیرونی دورے ذاتی کاروبار کی بڑھوتری کے لیے ہیں، گرتی ہوئی سرمایہ کاری ظاہر کرتی ہے کہ سرمایہ کار کرپشن کے باعث خوفزدہ ہو کر دور ہو رہے ہیں۔

مزید خبریں :