کاروبار
20 اگست ، 2016

کراچی، منڈی انتظامیہ کا معائنے کے بعد مویشی لانے کا دعویٰ

 

مویشی منڈی میں کانگو وائرس کا خوف پھیلنے لگا لیکن منڈی انتظامیہ کہتی ہے کہ انہوں نےمکمل تیاری کررکھی ہے، جانوروں کے معائنے کے بعد ہی منڈی میں لایا جاتا ہے۔

رواں سال کراچی میں کانگو وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہوچکی ہے اور چونکہ یہ وائرس انسانوں تک مویشیوں کے ذریعے پہنچتا ہے اس لیے قربانی کے جانور خریدنے والے خوف کا شکار ہے۔

سپرہائے وے پر سجی ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ تمام جانور معائنے کے بعد منڈی پہنچ رہے ہیں، منڈی آئے غلہ بان بھی اپنے جانوروں کو صحت مند قرار دے رہے ہیں۔

مویشی منڈی کے ایڈمنسٹریٹر کے مطابق وائرس سے بچاؤ کے لیے منڈی میں اسپرے کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ منڈی میں کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں جانوروں کے ڈاکٹرز 24گھنٹے ڈیوٹی دے رہے ہیں۔

مزید خبریں :