پاکستان
22 اگست ، 2016

لاہور:ایئر پورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی

لاہور:ایئر پورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی

لاہورایئر پورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے سری لنکا جانےوالی فیملی کے سامان سے ایک کلو ہیروئن برآمد کرلی۔

لاہور سےایک شخص ظہورسیموئل،اپنی اہلیہ عاصمہ ظہوراور بیٹوں ایان اور شایان کے ہمراہ پی آئی اے کی پرواز کے ذریعےکولمبو جارہا تھا۔

ایئرپورٹ ذرائع کےمطابق دورانِ چیکنگ ان کے سامان سے ایک کلو ہیروئن برآمد ہوئی، جس پر اے این ایف حکام نےانہیں حراست میں لےکر تفتیش شروع کر دی ۔

عالمی منڈی میں اس ہیروئن کی قیمت ایک کروڑ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔

مزید خبریں :