Time 20 مئی ، 2025
پاکستان

عمران خان نے کہا ہے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات کیلئے کبھی دروازہ بند نہیں کیا: بیرسٹر گوہر

عمران خان نے کہا ہے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات کیلئے کبھی دروازہ بند نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
بانی پی ٹی آئی نے کہا اتحاد کا وقت ہے پارٹی اور افواج میں اتحاد ہونا چاہیے، ہم چاہتے ہیں کہ ملک اتحاد کی طرف جائے: چیئرمین پی ٹی آئی— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہےکہ عمران خان نے کہا ہے اتحاد کا وقت ہے پارٹی اور افواج میں اتحاد ہونا چاہیے۔

عمران خان سے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کاکہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا اتحاد کا وقت ہے پارٹی اور افواج میں اتحاد ہونا چاہیے، ہم چاہتے ہیں کہ ملک اتحاد کی طرف جائے۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کیلئے کبھی دروازہ بند نہیں کیا، حکومت کے ساتھ انہوں نے بات چیت سے منع کیا تھا، اسٹیبلشمنٹ سے نہیں۔ 

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا فوج بھی میری ہے ملک بھی میرا ہے، جس طرح افواج نےبھارت کو جواب دیا اس سے ملک کا وقار بلند ہوا، ہمارا مورال بلند ہوا۔

پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا نے کہاکہ ملاقات بہت اچھی رہی، بانی پی ٹی آئی کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا پاکستان کو اس وقت اندرونی اتحاد کی ضرورت ہے، ہم قومی یکجہتی کیلئے اپنا حصہ ڈالنے کو تیار ہیں۔

مزید خبریں :