22 اگست ، 2016
وزیراعظم نوازشریف نے کراچی میں میڈیا اداروں پر حملوں کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے کراچی میں نجی ٹی وی چینل کے دفتر پر حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ آزادی اظہار اور صحافت پر حملہ ہے، وزیراعظم نے تمام افراد اور بالخصوص صحافیوں کے تحفظ کو ہرصورت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔