22 اگست ، 2016
پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے میڈیا ہاؤسز پر حملوں اور خطرات پر سخت اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوز چینلز کے دفاتر اور گاڑیوں پر حملے قابل مذمت ہیں۔
پی بی اے نے مزید کہا ہے کہ میڈیاہاؤسزپرحملوں سے آزادیٔ اظہار اور آزاد میڈیا کو شدید خطرات لاحق ہیں، آئین پاکستان میڈیا کو آزادانہ طور پر فرائض کی بجا آوری کا حق دیتا ہے۔
پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے ان چینلز سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا ہاؤسز کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔