15 جون ، 2012
کراچی … پاکستان میں رواں مالی سال مئی تک براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 48 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری ایک ارب 46 کروڑ ڈالر تھی جو رواں مالی سال جولائی سے مئی کم ہو کر 76 کروڑ ڈالر رہ گئی، اس طرح رواں مالی سال کل براہ راست سرمایہ کاری تقریباً 71 کروڑ ڈالر کم رہی، اسی طرح نجی سرمایہ کاری ایک ارب 83 کروڑ ڈالر سے کم ہو کر 72 کروڑ ڈالر رہی گئی اور یوں اس میں 60 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ملک کے حالات اور بجلی لوڈشیڈنگ کے باعث سرمایہ کاری میں کمی ہو رہی ہے۔