15 جون ، 2012
کراچی…مرکزی بینک نے بینکوں کو ہدایت کردی ہے کہ 23 جولائی کے بعد چینی برآمد کرنے کی درخواست کو قبول نہ کریں ،مرکزی بینک کے جاری اعلامیئے کے مطابق بینک اس بات کابھی خیال رکھیں برآمد کنندگان انفرادی طور 5 ہزار ٹن سے زائد چینی برآمد نہ کرسکے۔ رواں سال مقامی سطح پر طلب سے زائد چینی کی تیاری کے بعد حکومت نے شوگر ملوں کو اس بات کی اجازت دی تھی کہ وہ مختص کوٹے کے تحت چینی برآمد کرسکے تاکہ کاشت کار کو جلد گنے کی قیمت ادا ہوسکے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق رواں مالی سال اپریل تک ایک کروڑ 48 لاکھ ڈالر مالیت کی چینی برآمد کی جاچکی ہے۔