دنیا
27 اگست ، 2016

ترکی میں یورپ اور ایشیاء کو ملانے والے پُل کا افتتاح

ترکی میں یورپ اور ایشیاء کو ملانے والے پُل کا افتتاح

 

ترکی کے شہر استنبول میں یورپ اور ایشیاء کو ملانے والے یاویز سلطان پُل کا افتتاح کردیا گیا، افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔

ترکی کے شہر استنبول میں پل کی افتتاحی تقریب میں ترک صدر طیب اردوان سمیت مختلف ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے جدید ترین پُل کی تعمیرپرترک رہنماوں کومبارکباد دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ افتتاحی تقریب میں انکی شرکت دونوں ملکوں کی گہری دوستی کی عکاس ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صدرطیب اردوان کی سربراہی میں ترکی کی ترقی اقوام عالم کے لیے ایک مثال ہے۔

 

مزید خبریں :