16 جون ، 2012
جدہ ... سعودی عرب میں شدید گرم موسم میں دن کے وقت کارکنوں اور مزدوروں پر کام کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی،وزارت محنت کے ترجمان حاطب ال آنزی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے تمام شہروں میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی سعودی وزارت محنت نے یکم جولائی سے مملکت کے مختلف پروجیکٹ پر کام کرنے والے کارکنوں پر دن کے وقت شدید گرم موسم کی وجہ سے لیبر قوانین کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔ ترجمان حاطب ال آنزی نے بتایا کہ گزشتہ سال کی طرح یہ پابندی اس سا ل بھی قائم رہیگی جس کے مطابق مزدورں کو دن میں کھلی جگہ پرصبح 8 بجے سے سہہ پہر 3بجے تک کام کرنے کی ممانعت رہے گی،یہ پابندی یکم جولائی سے اگست کے آخری دنوں تک جاری رہے گی، خلاف ورزی کرنے والے ٹھیکیداروں پرلیبر قوانین کی شق نمبر 236کے مطابق 3000ریال سے لیکر 10,000ریال تک جرمانے عائد کیئے جائینگے،ساتھ ہی پروجیکٹ پر30 دنوں کی پابندی بھی لگائی جاسکتی ہے ۔