دنیا
16 جون ، 2012

بھارت، مہاراشٹر میں بس حادثہ، 32 افراد ہلاک ، 20 زخمی

بھارت، مہاراشٹر میں بس حادثہ، 32 افراد ہلاک ، 20 زخمی

نئی دہلی… بھارتی ریاست مہاراشٹر میں بس حادثے میں 32 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر میں عثمان آباد کے قریب مسافر بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں بس میں سوار 32 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ مسافر بس حیدر آباد سے احمد آباد کیلئے روانہ ہوئی تھی۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید خبریں :