16 جون ، 2012
میکسیکو سٹی… میکسیکو میں ہزاروں افراد نے جی 20 کے اجلاس سے قبل معاشی بحران کیخلاف احتجاج کیا۔ دنیاکے امیرترین ممالک جی 20 کا سربراہ اجلاس اٹھارہ جون کو میکسیکوکے شہر Los Cabos میں ہوگا۔ اجلاس سے قبل ہزاروں افرا دنے شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا۔ مظاہرین عالمی بینک، آئی ایم ایف اور جی 20ممالک کی غیر منصفانہ پالیسوں کے خلاف صدائے احتجاج بلندکررہے تھے۔