انٹرٹینمنٹ
02 ستمبر ، 2016

دیپکا، سوناکشی ، رانی مکھرجی اور جیکولین شادی شدہ ہیں؟

دیپکا، سوناکشی ، رانی مکھرجی اور جیکولین شادی شدہ ہیں؟

 

 رفیق مانگٹ....اتر پردیش کے ایک گاؤں میں راشن کارڈ ہولڈرز ریکارڈز سے پتہ چلتا ہے کہ دیپکا پڈوکون، سوناکشی سنہا، جیکولین فرنینڈس اور رانی مکھرجی شادی شدہ ہیں ،یہ تما م اداکارائیں کافی مدت سے رعایتی قیمتوں پر غذائی اجناس حاصل کر رہی ہیں۔

بھارتی اخبار کے مطابق فہرست میں جیکولین کے’شوہر‘ سدھو لال،دیپکا کے شریک حیات راکیش چاند ، رانی مکھرجی کے خاوند رام سوروپ اور سوناکشی کے جیون ساتھی رمیش چند درج ہیں۔

اگر شہاب گنج گاؤں کی فیئر پرائس شاپ کے ریکارڈ کو درست مان لیا جائے تو دیپکا،سوناکشی،جیکولین اور رانی نےراشن کارڈ کے ذریعے سبسڈی کی غذائی اجناس حاصل کیں۔

تحصیل قیام گنج میں ڈسٹری بیوٹر کے پاس بھارتی اداکاروں کی طویل فہرست ہے جنہو ں نے رعایتی قیمتوں پر غذائی اجناس حاصل کیں۔

تاہم یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب دیہاتیوں نےڈسٹر ی بیوٹر کے خلاف ایک شکایت درج کرائی جس پرتحقیقات کا حکم دیا گیا جس کے بعد انکشاف ہوا کہ رجسٹریشن فارم میں کئی اداکاروں اور ان جیون ساتھیوں کے نام درج ہیں۔

فہرست کے مطابق دیپکا کو 'جنرل زمرے میں رکھا گیا ہے جبکہ دیگر کو او بی سی زمرے میں رکھا گیا۔

ضلعی مجسٹریٹ نے مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا اورسب ڈویژنل مجسٹریٹ کی ہدایت کی ہے کہ مجرم کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

 

مزید خبریں :