پاکستان
04 ستمبر ، 2016

ایف آئی اے کےاہلکار ہی انسانی اسمگلنگ میں ملوث نکلے

ایف آئی اے کےاہلکار ہی انسانی اسمگلنگ میں ملوث نکلے

 

ایف آئی اے کےاہلکاروں کا انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی اے اسلام آباد نے 5اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ملزمان پیسے لے کر غیر قانونی طور پر لوگوں کو بیرون ملک بھجواتے تھے۔

ذرائع کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ایف آئی اے کےاہلکار ہی ملوث نکلے، ڈائریکٹر ایف آئی اے مظہر الحق کاکا خیل کی ملزمان کی گرفتاری کی ہدایات دے دیں۔

ایف آئی اے اسلام آبادنے کارروائی کرتے ہوئے 5اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،ملزمان نے گزشتہ دنوں 3افراد کوجعلی ویزا پر لیبیا بھجوایا تھا۔

مزید خبریں :