04 ستمبر ، 2016
مقبوضہ کشمیر میں 58 ویں روز بھی کشیدگی برقرار ہے، سری نگر اور دیگر شہروں میں اب تک کرفیو نافذ ہے ،8جولائی سے اب تک شہید کشمیریوں کی تعداد 90ہوگئی۔
بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں اپنی کارروائیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش، وزیر داخلہ راج ناتھ مختلف رہنماؤں کے ساتھ سری نگر پہنچ گئے۔
مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی کو 2 ماہ ہونے والے ہیں، اس عرصے میں شہید کشمیریوں کی تعداد 90 تک جاپہنچی ہے۔مقبوضہ وادی میں اپنی کارروائیوںپر پردہ ڈالنے کے لیے بھارتی وزیر داخلہ کی سربراہی میں اے پی سی کا وفد سری نگر پہنچ گیا ہے۔
سری نگر اور شہریوں سے اب تک کرفیو اٹھایا نہیں گیا ہےجبکہ کشمیریوں کے قابض فوج کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ شوپیاں میں مشتعل مظاہرین نےمنی سیکرٹریٹ کی زیرتعمیر عمارت کو آگ لگادی۔