04 ستمبر ، 2016
امریکا کے صدر براک اوباما نے کہا ہےعراق اور شام میں داعش کے خلاف کارروائی جاری ہے ،شام میں کارروائیوں پر روس سے اختلافات برقرار ہیں جبکہ برطانوی وزیراعظم ٹریسا مے کا کہنا تھا کہ روس امدادی قافلوں کو شام میں داخلے کی اجازت دے۔
چین میں جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس کے موقع پر امریکا کے صدر اور برطانوی وزیراعظم نے ملاقات کی ، پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر اوباما نے کہا کہ شام کے معاملے پر روس سےمذاکرات کلیدی اہمیت رکھتے ہیں ،خطے میں تمام قوتوں کومتحد کرنا مشکل ہے ، برطانیہ دنیا میں جہاں بھی ہو امریکا کا مضبوط اتحادی ہے ۔
اس موقع پر برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا روس امدادی قافلوں کو شام میں داخلے کی اجازت دے۔ اس دوران برکس تنظیم کے سربراہان نے بھی جی ٹوئنٹی اجلاس سے پہلے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔