پاکستان
04 ستمبر ، 2016

فیصل آباد: سیوریج لائن کےافتتاح پرن لیگ کے کارکنوں میں جھگڑا

 

 

 

فیصل آباد کے علاقے گئو شالہ میں سیوریج لائن کےافتتاح پرن لیگ کے کارکنوں میں جھگڑا ہوگیا۔ جھگڑاعابد شیرعلی اوررانا ثناء اللہ کےحمایتی کارکنوں میں ہوا۔

یو سی 118پرچیئرمین کاتعلق راناثناء اللہ اوروائس چیئرمین کا تعلق عابد شیر علی گروپ سےہے، وائس چیئرمین افتخاررحمانی نے منصوبے کے افتتاح کیلئے عابد شیر علی کو مدعو کیا تھا جبکہ رانا ثناء اللہ گروپ کے حامی رانا ثنا ء اللہ سے منصوبے کا افتتاح کرانا چاہتے تھے۔

سیوریج اسکیم کے افتتاح کا سہرا کس کے سر سجے گا؟ فیصل آباد کی ایک اسکیم کا دو مرتبہ افتتاح، عابد شیر علی نے سیوریج اسکیم کا افتتاح کردیا جبکہ رانا ثناء اللہ اسی اسکیم کا بعد میں افتتاح کریں گے۔

عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ یہ میرے فنڈز کی اسکیم ہے اور یہاں سے میرا نامزد چیرمین منتخب ہوا ہے ، اسکیم کا اجرا میرے پیسوں سے ہوا ، اس کا افتتاح مجھے کرنا ہے ۔

دوسری جانب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ میرا اور عابد شیر علی کا ایک ہی حلقہ ہے، صوبائی اور ترقیاتی جو بھی اسکیمیں ہوتی ہیں وہ پیسا تو حکومت کا ہی ہوتا ہے، خصوصی گرانٹ بھی حکومت کا ہی پیسا ہوتا ہے، وہ کسی نام پر مختص نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ کام کے بہتر ہونے اور معائنہ کرنے میں مجھے یا عابد شیر علی کو کوئی رکاوٹ نہیں ،سارا کریڈٹ ن لیگ کی حکومت کا ہے ، کسی کا ذاتی نہیں۔

مزید خبریں :