04 ستمبر ، 2016
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلزٹیکس میں اضافہ کردیا ۔ ایف بی آر کے مطابق یکم ستمبرسے پیٹرولیم مصنوعات پرجی ایس ٹی میں ساڑھے7 فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے ۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایچ او بی سی پر سیلز ٹیکس کی شرح 17فی صد سےبڑھاکر21.5فی صدکردی گئی ہے، پیٹرول پر شرح 17فی صد سے بڑھا کر 20فی صد کی گئی ہے تاہم مٹی کےتیل پرسیلزٹیکس کی شرح بغیرکسی تبدیلی کے5فی صدہی رکھی گئی ہے ۔
یف بی آر کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پرسیلز ٹیکس کی شرح میں سب سے زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی شرح 28فی صد سے بڑھا کر35.5فی صد کردی گئی ہے جبکہ لائٹ اسپیڈ آئل پر جی ایس ٹی کی شرح5فیصد سے بڑھا کر 8.5کردی گئی ہے ۔