پاکستان
04 ستمبر ، 2016

کراچی:گیارہویں جماعت میں داخلوں کی فہرست جاری

کراچی:گیارہویں جماعت میں داخلوں کی فہرست جاری

 

محکمہ تعلیم سندھ نے کراچی میں گیارہویں جماعت میں داخلوں کی فہرست جاری کردی۔فہرست کے مطابق رواں سال سرکاری کالجوں کےداخلوں میں نمایاں کمی ہوئی ،ساٹھ فیصد نشستیں خالی رہ گئیں ۔

کراچی کے سرکاری کالجوں میں گیارہویں جماعت میں صرف اڑتیس ہزارسات سوچونتیس طلبہ نے داخلے لیے، ایک سوبتیس کالجوں اورپچیس ہائیرسیکنڈری اسکولوں میں ایک لاکھ چار ہزار نشستیں ہیں۔

پری انجینئرنگ میں بیس ہزارآٹھ سو ساٹھ طلبہ نےداخلے لیے، پری میڈیکل میں صرف بارہ ہزار آٹھ سواڑسٹھ طلبہ نےداخلے لیے جبکہ کمپیوٹرسائنسز میں دو ہزار ایک سواکیس طلبہ نے داخلے لیے۔

مزید خبریں :