04 ستمبر ، 2016
وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ہم پر الزام تراشی کرنے والا شخص ننگ وطن اور ننگ دین ہے، طاہر القادری پاکستان کے عوام کے کو دو بار دھوکا دے کر بھاگ گیا، اب تیسری دفعہ غلیظ الزامات کی سیاست کرنے آیا ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ طاہرالقادری ایسے شخص پر الزام لگا رہےہیں جنہوں نے پانچ کے مقابلے میں چھ دھماکے کیے، طاہر القادری نے خود بھارت میں دفاتر کھول رکھے ہیں۔