پاکستان
04 ستمبر ، 2016

ملک بھر کے کیبل آپریٹرز مسائل کا شکار ہیں، عمران حیدر

ملک بھر کے کیبل آپریٹرز مسائل کا شکار ہیں، عمران حیدر

 

چیئرمین کیبل آپریٹر فیڈریشن آف پاکستان عمران حیدر عابدی کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے کیبل آپریٹرز مسائل کا شکار ہیں، سندھ ریونیو بورڈ کیبل آپریٹرز سے زبردستی ٹیکس لے رہا ہے، بلوچستان اور پنجاب میں بھی ٹیکس لگے ہیں، چیئر مین پیمرا کیبل آپریٹرز کے مسائل کو کم کرنے میں مدد کریں۔

حسن ابدال میں چیئرمین کیبل آپریٹر فیڈریشن آف پاکستان عمران حیدر عابدی نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں زبردستی ٹیکس لینا ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے، وزیر اعظم، وزرائے اعلیٰ اور چیئرمین پیمرا سے درخواست ہے کہ ہمارے مسائل حل کرائیں۔

صدر فیڈریشن رومیل بٹ نے کہا کہ اندرون سندھ غیر قانونی نشریات دکھائی جا رہی ہیں انہیں بند کیا جائے،عہدیدار کیبل آپریٹر فیڈریشن عمران ندیم نے کہا کہ اگر ڈی ٹی ایچ بند کرنا ہے تو چند سو نہیں تمام ڈبے بند کیے جائیں۔

مزید خبریں :