05 ستمبر ، 2016
خیبرایجنسی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما شدید زخمی ہوگئے ۔
لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لنڈی کوتل کے علاقے شلمان میں پیش آیا، جہاں پہلے سے گھات لگا کر بیٹھے نامعلوم ملزمان نے قبائلی رہنما باسین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے ۔
زخمی باسین کو طبی امداد کے لئے پشاور منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے ۔