Time 24 مئی ، 2025
پاکستان

وزیراعظم آئندہ ہفتے ترکیہ اور آذربائیجان جائیں گے، حالیہ کشیدگی میں حمایت پرشکریہ ادا کریں گے

وزیراعظم آئندہ ہفتے ترکیہ اور آذربائیجان جائیں گے، حالیہ کشیدگی میں حمایت پرشکریہ ادا کریں گے
وزیراعظم کے دورے میں باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر وسیع تبادلہ خیال ہوگا: ترجمان دفتر خارجہ— فوٹو:فائل

وزیراعظم شہبازشریف 25 سے 30 مئی تک ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم دورے کے دوران دوست ممالک کی قیادت سے دوطرفہ اورعالمی امور پربات کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایاکہ وزیراعظم دورے کے دوران بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں حمایت پردوست ممالک کا شکریہ ادا کریں گے۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم 29 اور 30 مئی کو دوشنبے میں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے دورے میں باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر وسیع تبادلہ خیال ہوگا۔

خیال رہے کہ برادر اسلامی ممالک ترکیہ اور آذربائیجان نے بھارت سے حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا تھا اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا تھاکہ  ترکیہ پاکستانی قوم کے ساتھ ان کے اچھے اور برے دنوں میں کھڑا رہےگا۔

مزید خبریں :