کاروبار
05 ستمبر ، 2016

نویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

نویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

 

نویں قومی مالیاتی کمیشن کی ٹیکنیکل کمیٹی کا اجلاس آج لاہور میں ہو گا، کمیٹی کے اجلاس میں آج وفاق کی طرف سے اپنی رپورٹ پیش کئے جانے کا امکان ہے ۔

وفاق کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود اجلاس میں شریک ہوں گے ۔ چاروں صوبے اپنی ٹیکنیکل رپورٹس تیار کر چکے ہیں۔

اجلاس کے بعد قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کا باقاعدہ اجلاس بھی بلایا جائے گا، اجلاس کی تاریخ صوبے اور مرکزی حکومت مل کر طے کریں گے ۔

مزید خبریں :