17 جون ، 2012
لاہور … وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ گرمی اور لوڈشیڈنگ کے باوجود شہریوں کو پینے کے پانی کی دستیابی کیلئے کوئی مسئلہ درپیش اور رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت مینار پاکستان کے ٹینٹ آفس میں میڑو بس سروس اور شہریوں کو پانی کی فراہمی کے حوالے سے اجلاسوں کا انعقاد ہوا جن سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھاکہ شہریوں کو پانی کی فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے جبکہ ٹیوب ویل اور جنریٹرز چالو حالت میں ہونے چاہئیں اور شہریوں کو پانی کی فراہمی کے عمل کو مکمل نگرانی سے جاری رکھا جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے میٹرو بس سروس کو شاندار منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو ٹرانسپوٹ کی بہترین سہولت میسر آئے گی اور شہر کو نئی شناخت ملے گی۔