17 جون ، 2012
لاہور … لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں طویل ترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کر کے دل کی بھڑاس نکالی۔ گڑھی شاہو کے رہائشی بجلی کی طویل بندش کے خلاف سخت گرمی میں علامہ اقبال روڈ پر نکل آئے، سڑک کو بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا، ٹائر جلائے، حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے انہیں ذہنی مریض بنا دیا ہے، 2 روز سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18گھنٹے تک پہنچ جانے سے وہ پانی کی بوند کو بھی ترس گئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت بجلی فراہمی کیلئے فوری اقدامات کرے بصورت دیگر انتہائی اقدام پر مجبور ہوں گے۔