17 جون ، 2012
لاہور … پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور آصف زرداری ہی پنجاب میں بدترین لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار ہیں۔ لاہور سے جاری ہونے والے ایک بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ صدر آصف زرداری کا پنجاب میں لوڈشیڈنگ کا نوٹس لینا سفید جھوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج تمام سیاسی جماعتوں بشمول پیپلز پارٹی کے کارکن کرپشن، مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر ہیں جو خود وفاقی حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔