17 جون ، 2012
چارسدہ … چھوٹی عمر میں دکانوں اور ورکشاپ میں کام کرنے والے بچوں کی زندگی ایک امتحان سے کم نہیں ہوتی، چارسدہ کے علاقے مردان روڈ پر میکینک استاد نے چوری کے شبہے پر اپنے کم عمر شاگرد کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ گھر کی ذمے داریوں کو اپنے معصوم کاندھوں پر اٹھائے 13 سال کا تیمور میکینک ورکشاپ پر کام کرتا ہے جس کو ہفتے کی اُجرت صر ف 200 روپے ملتی ہے ، ورکشاپ سے اسکریپ چوری کے شبہے میں تیمور کے استاد جاوید نے بے رحمی سے زنجیروں سے اس معصوم کو دھو ڈالا۔ ننھے تیمور کے جسم پر پڑنے والے یہ بے رحم نشانات استاد کے وحشیانہ تشدد کی کہانی کھول کر بیان کر رہی ہے۔ کم سن تیمور کا کہنا ہے کہ میں روتا رہا مگر استاد نے مجھے نہیں چھوڑا۔ چارسدہ پولیس نے بر وقت کارروائی کر کے ملزم جاوید کو گرفتار کرلیا ۔