17 جون ، 2012
پشاور … پشاور میں تیز آندھی کے باعث فضاء میں گرد و غبار چھا گیا، تیزہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔ پشاور میں صبح سے موسم شدید گرم تھااور درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔ تاہم دوپہر کے بعد اچانک بادل چھا گئے اور گرد آلود ہوائیں چلنا شروع ہو گئیں جس کے باعث شہر کی فضائیں گرد و غبار سے اٹ گئیں، تیز ہواوٴں کی وجہ سے گرمی کی شدت میں بھی کمی آگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پرابرآ لود رہنے کا امکان ہے۔