14 ستمبر ، 2016
شکار پور میں خودکش دھماکے کےبعد سیکورٹی اداروں نے سرچ آپریشن کےدوران 25مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہےجبکہ ناقص حفاظتی انتظامات پر ایس ایچ او خان پور بہادر کیریوکومعطل کردیا گیاہے ۔
گزشتہ روزشکار پور میں دہشتگردی کی ناکام کوشش کےبعد تحقیقات کاسلسلہ جاری ہے ۔خودکش حملے کا مقدمہ تھانہ خان پور میں درج کرلیاگیا ہے ،جس میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل ہے۔
مقدمے میں ہلاک خودکش حملہ آور، گرفتار ملزم عثمان ،اس کے2 ساتھیوں عمراور حفیظ سمیت نامعلوم افرادکونامزد کیا گیا ہے ۔
دوسری جانب سیکورٹی کے ناقص انتظامات پر ایس ایس پی عمر طفیل نےایس ایچ او بہادر کیریو کو معطل کردیا ہے۔
ادھرپولیس اور رینجرز دہشت گردوں کے ساتھی عمر اور حفیظ بروہی کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماررہی ہے۔ خان پور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیاہے ۔