14 ستمبر ، 2016
عیدالاضحی کےدوسرے روز بھی سنت ابراہیمی ادا کرنے کاسلسلہ جاری ہے،کل تک مشکل سے ہاتھ آنے والے قصائی بھی آج آسانی سے دستیاب ہیں ۔
عید پرقربانی کا سلسلہ جاری ہے ،کہیں جانور گررہے ہیں تو کہیں گرائے جاچکےہیں ۔نہ نخرے پہلے جیسے نہ ہی ریٹ ،پہلے دن شہریوں کو آسرے دے دے کر تھکانے والے قصاب بھی اب آسانی سے دستیاب ہیں۔
قربانی سے فارغ ہونےوالے قیمہ بنوا رہےہیں تو کہیں پائے بھنوانے کی تیاریاں ہورہی ہیں ۔
عید الاضحی پر دوسرے روز کی گہما گہمی تو جاری ہےلیکن قربانی تو تیسرے روزبھی ہوگی، تیسرے روز بچے کچے جانور چھری تلے آئیں گے۔اور تکہ ،بوٹی،روسٹ رانیںپھر تیار ہوں گی۔
دوسری جانب دو دن پہلے مکمل طور پر آباد مویشی منڈیاں سنسان ہونے لگیں ،بیوپاری رہےسہےجانوروں کو اونے پونے بیچ کر گھر جانے کی تیاریوں میںمصروف ہیں۔