پاکستان
14 ستمبر ، 2016

لاہور: غیر قانونی کھالیں جمع کرنے پر 27 افراد زیرحراست

لاہور: غیر قانونی کھالیں جمع کرنے پر 27 افراد زیرحراست

 

لاہور میں غیرقانونی کھالیں جمع کرنےوالوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 49 کیمپ ہٹادیے جبکہ سیکڑوں کھالیں بھی ضبط کرلی گئیں،27 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

انتظامیہ نے لاہور میں غیر قانونی کھالیں جمع کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا اور 324 کھالیں ضبط کرلیں جبکہ خلاف ورزی کرنے پر 14مقدمات درج کرکے دو درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے لیاگیا۔

لاہور میں سڑکوں پر سری پائے بھوننےوالوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ، خلاف ورزی پر 40مقدمات درج کیے گئے جبکہ 50افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

مزید خبریں :