پاکستان
14 ستمبر ، 2016

شکارپوردھماکا:تفتیش سی ٹی ڈی سول لائنزکراچی کے حوالے

شکارپوردھماکا:تفتیش سی ٹی ڈی سول لائنزکراچی کے حوالے

 

عیدالاضحیٰ کے پہلے روز شکار پور میں ہونے والے دھماکے کی تفتیش سی ٹی ڈی سول لائنز کے حوالے کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق شکار پور دھماکے کی تفتیش ٹی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب کے حوالے کی گئی ہے جبکہ دھماکے میں ملنے والے شواہد اورزندہ پکڑے گئے خود کش حملہ آور کو بھی سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روزخود کش حملہ کرنے والے حملہ آوروں کو دماغ ماوف کردینے والا انجکشکن لگایا گیا تھا، اگر خود کش جیکٹ پھٹتی تو 200 سے 300 افراد اسکا نشانہ بن سکتے تھے۔

انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب نےسی ٹی ڈی کراچی کی ٹیم کے ہمراہ شکار پور دھماکے کی جگہ کا دورہ بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ خود کش جیکٹوں میں بال بیرنگ کے بجائے آٹھ ایم ایم کے نٹ بولٹ کا استعمال کیا گیا۔حملہ آوروں نے 10/10 کلو بارود کی خودکش جیکٹس پہنی ہوئی تھی جبکہ اجرک بھی اوڑھ رکھی تھی۔

راجہ عمر خطاب نے کہا کہ بروقت کارروائی سے ایک خودکشں حملہ آورہلاک ہواجبکہ دوسرےکو زندہ گرفتارکیا گیا ہے۔

مزید خبریں :