18 جون ، 2012
کراچی. . . . ملک بھر میں شب معراج انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔مساجد میں نوافل ادا کیے گئے اور ملک کی سلامتی اور خوش ستائیس رجب کی شب سرور کونین کو مسجد الحرام سے مسجد اقصیٰ تک اور عرش اعظم کی سیر کرائی گئی،اسی رات امت مسلمہ کو نماز پنجگانہ کا تحفہ عطا کیا گیا۔شب معراج کی مناسبت سے ملک بھر کی مساجد کو برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔مسجدوں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔نوافل ادا کیے گئے اور علمائے کرام نے واقعہ معراج پر روشنی ڈالی۔مختلف مقامات پر نعت خوانی کی محفلیں بھی سجائی گئیں۔ ذکرو اذکار کا یہ سلسلہ رات بھر جاری رہا۔اس موقع پر امت مسلمہ کے اتحاد اور ملک میں امن و امان کے قیام اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔