18 جون ، 2012
مانسہرہ. . . . مانسہرہ کے جنگلات میں 5روز سے لگی آگ نے کروڑوں روپے کے قیمتی درخت جلا کر راکھ کر دیے،آگ پر قابو پانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔ضلع مانسہرہ کے علاقے بٹل،قاضی آباد،کڑمنگ،کوٹلی اور ڈاڈر کے جنگلات میں 5روز قبل لگنے والی آگ سے کروڑوں روپے مالیت کے چیڑ کے درخت جل کر راکھ ہوگئے، جبکہ قیمتی جڑی بوٹیوں اور جنگلی حیات کو بھی خطرات لاحق ہیں لیکن کسی ادارے نے آگ پر قابو پانے کے لئے اب تک کوئی اقدامات نہیں کیے ہیں۔علاقہ مکینوں کاکہنا ہے کہ ہر سال درختوں کی غیر قانونی کٹائی کو چھپانے کے لئے جان بوجھ کر آگ لگائی جاتی ہے۔