18 جون ، 2012
لاہور. . . . پاکستان کی ہاکی ٹیم دورہ یورپ کے بعد وطن واپس پہنچ گئی ہے۔قومی ہاکی ٹیم نے اپنے یورپ کے دورے کے دوران جرمنی،فرانس اور ہالینڈ کی ہاکی ٹیموں کے ساتھ میچز کھیلے ۔لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف کوچ اور سابقہ ہاکی پلئیر اختر رسول کا کہنا تھا کہ قومی ہاکی ٹیم کا یہ دورہ بہت اچھا رہا جس سے اولمپک کی تیاری میں کافی حد تک مدد ملی ہے۔انھوں نے کہا کہ ٹیم میں چھ نئے کھلاڑی ہیں جن کی گیم میں اس دورے سے خود اعتمادی اور نکھار آیا ہے جو ہمارے لیے اولمپک کی تیاریوں کے حوالے س ایک مثبت سائن ہے۔